بانڈی پورہ//شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف اگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سرینگر میں 15اکتوبر کو مہیلا کسان دیوس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر گاندربل کے مختلف دیہات جن میں سمبل، ٹکری پورہ، پشاہی سے تعلق رکھنے والی 103خواتین نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ریحانہ حبیب کنٹھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے پاورپوائنت پرزنٹیشن کے ذریعے میلے میں شامل خواتین کو جانکاری فراہم کی ۔ اس موقعے پر کے وی کے میں زیر تربیت خواتین کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی تاکہ کامیاب تاجر زیر تربیت خواتین کی طرف سے بنائی گئی چیزوں کے بارے میں اپنی رائے دے سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ریحانہ نے میلے میں شامل خواتین کیلئے چند حوصلہ افزا باتیں کہیں اور بعد میں پروگرام کارڈنیٹر نے پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا ۔