سرینگر//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی دیتے ہوئے تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے سریکلچر محکمہ کی بے کار پڑی تین عمارتوں کو جے کے پی ایس سی کے امتحانی ہالوں میں تبدیل کرنے کے لئے کہا۔ وزیر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جے کے پی ایس سی کو جانے والی سڑک کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات کریں۔