گندو // ہمالین پبلک سکول کاہرہ بھلیسہ کا سالانہ جلسہ اختتام پزیر ہوا ہے جس میں بچوں کے والدین مقامی معززین و محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کی شروعات میزبان ہمالین پبلک سکول کاہرہ نے ایک گانے سے کی اور بقیہ وقت میں میزبان سکول کے بچوں و دیگر سکولوں سے آئے ہوئے طالبہ و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا۔اس سالانہ جلسہ میں تحصیلدار کاہرہ مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین ہمالین پبلک سکول کاہرہ ہمیت راج نے سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری نبھائی۔ اس دوران سکولی بچوں نے مختلف قسم کے پروگرام پیش کئے جس میں اسلامیک کلچرل و کوئز مقابلہ شامل ہیں جس پر بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ پروگرام میں موجود افسران مقامی لوگوں و میزبان سکول عملہ میں تحصیلدار کاہرہ بنسی لال ہمالین پبلک سکول چیئرمین ہمیت راج پرنسپل ہمالین پبلک سکول روزیہ بانو ،اکرم حسین، رقیعہ بانو، لوبی راج ،مفتی پرویز احمد، شوکت علی، عبدلقیوم و دیگران شامل ہیں۔ آخر پر تحصیلدار کاہرہ بنسی لال نے ہمالین پبلک سکول کاہرہ کے چیئرمین و سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کی خوب تعریف کی اور آئیندہ بھی ایسے پروگرام کرنے پر خاص زور دیا جس سے بچوں کے ہنر کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔