ریاسی //ضلع ریاسی کے موضع بھگا کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مین روڈ پر دھرنا دیکر گاڑیوںکی نقل وحرکت 5گھنٹے سے زیادہ وقت تک مسدود رکھی۔ان مظاہرین کا یہ الزام تھا کہ انتظامیہ نے اس کاروائی میں جانبداری اپنائی اور انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات والے افراد کو منہدم کی کاروائی میں فائدہ دیا گیا اور انکے مکانات و دوکانوں کو منہدم نہیں کیا گیا ۔مظاہرین نے یہ بھی مبینہ الزام لگایا کہ منہدم کرنے کی کاروائی کی وجہ سے ایک جواں سال خاتوں انتشار کا شکار ہوئی ،جسکی و جہ سے وہ فوت ہوئی۔دھرنا کی وجہ سے سرکار ملازم ،شو کھوڑی کے یاتریوں، مقامی لوگوں و سیاحوںکا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا تحصیلدار اور ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بعد ازں وزیر مملکت اجے نندا نے بھی مظاہرین کے ساتھ شرکت کی اور دھرنا پر بیٹھ گئے۔بعد ازاں ڈی سی ریاسی نے ایگزیکٹو انجیئنر اور تحصیلدار ریاسی کو ڈیس ی آفس کے ساتھ اٹئیچ کیا اور اے سی آر کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں اے ایس پی اور تحصیلدار کٹرا کو بطور ممبران نامزد کیا ہے ،کمیٹی کو 15دونوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔