ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں سمینار منعقد

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر //ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میکنیکل انجینئرنگ کی جانب سے کل “Innovation and Entrepreneurship/ addictive manufacturing in Kashmir” کے موضوع پر 2روزہ سمینار منعقد کیا گیا جس میں جامع ملیہ اسلامیہ نئی دلی کے پروفیسر عابد حلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقعے پر کشمیر یونیوسٹی کے پروفیسر جی ایم بٹ ، ڈاکٹر ایم ائے شاہ اور آین آئی ٹی سرینگر کے ڈاکٹر ساد اور جے کے ای آئی ڈی کے پروجیٹ ڈائریکٹر عارف احمد خان بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں مختلف کالجوں اور یونیوسٹی کے علاوہ تدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر ایم مصتفیٰ نے جموں و کشمیر میں ایجادات اور کاروبار صنعت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقعے پر مقررین نے کشمیر میں ایجادات اور کاروباری صنعت کے بارے میں تفصیلی جانکاری  دی۔جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر عابد حلیم نے کہا کہ اصل دولت کا اصل ذریعے صرف پیسہ اور سرمایہ نہیں بلکہ انسانی دماغ ہے اور انسان کا دماغ ایجادات اور ہنرمندی کی جانب ہونا چاہئے۔ ین آئی ٹی سرینگر کے پروفسر ایم ائے شاہ نے ٹیکنالوجی اور اسکی موجود صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ کے ایچ او ڈی میکنیکل انجینئرنگ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *