سول لائنز میں پانی کی سپلائی معطل ،لوگوں کو پریشانی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// صورہ میں پانی کی پائپ لائین کی مرمت کے پیش نظر جہاں جمعرات کو شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی ٹھپ رہی وہیں سول لائنز میں بھی پانی کی سپلائی متاثر رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔لوگوں کے مطابق جمعرات صبح سے ہی لال چوک ،آبی گذر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی نہیں آیا جس کی وجہ سے نہ صرف مکینوں بلکہ ہوٹل والوں اور دیگر لوگوں کوپانی کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔لوگوں کے مطابق کسی بھی پیشگی اطلاع کے پانی کی سپلائی بند ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر محکمہ صحت عامہ کے کنٹرول روم کے مطابق صورہ میں جمعرات کو ہی پانی کی سپلائی لائین کی مرمت کی گئی اور اڑھائی بجے پانی کی سپلائی بحال کی گئی ۔ صورہ میں پانی کی پائپ لائین کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے زونی مر ،عید گاہ ،صفاکدل ،نواب بازار ،ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ،کرن نگر ،قمر واری ،بمنہ ،علمگری بازار بٹہ مالو اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر رہی ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات اڑھائی بجے ان علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کی گئی تاہم کئی علاقوں کے صارفین نے شکایت کی کہ شام دیر گئے تک پانی نہیں آیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *