کپوراہ //ترہگام میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان ہیںاور لوگوں میں محکمہ آب رسانی اور بجلی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ ترہگام کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے لوگ یہاں کے عام چشمے سے پینے کا صاف پانی حاصل کرتے ہیں لیکن مسلسل خشک سالی کی وجہ سے ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح کم ہوئی ہے جبکہ لوگوں کے ذاتی کوئیں بھی سوکھ گئے ہیں جسکے نتیجے میں علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ تاہم محکمہ آب رسانی لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے میںکوئی اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی پر بھی کے خلاف الزام عاید کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران بجلی کی صورتحال ابتر ہے اور موسم سرما شروع ہونے سے ْقبل ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہری میں قائم رسیونگ سٹیشن اور لوڈ ہونے کی وجہ سے بجلی سپلائی میں بار بار خلل پیدا ہوتی ہے اور لوگ کئی گھنٹوں تک برقی رو سے محروم ہوجاتے ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ موسم سرما کے پیش نظر انتظامیہ پینے کے صاف پانی اور بجلی کی ابتر صورتحال کی طرف توجہ دیں۔