رام باغ میں مکان خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//شہر کے رام باغ علاقے میں آگ کی واردات کے دوران ایک رہائشی مکان کی ایک منزل مکمل طور خاکستر ہوئی۔رام باغ بنڈ پر جمعہ بعد دوپہر 2بجکر45منٹ پر اُس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب خضر محمد ڈارنامی شہری کے تین منزلہ رہائشی مکان کی اوپری منزل سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے۔اس موقعے پر اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی ابتدائی کارروائی عمل میں لائی جبکہ بعد میں فائر بریگیڈ عملہ بھی جائے واردات پر پہنچ گیا لیکن تب تک عمارت کی اوپری منزل مکمل طور خاکستر ہوچکی تھی ، اس میں موجود ہر طرح کا گھریلو سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا اور مجموعی طور لاکھوں روپے کی املاک تباہ ہوئی ۔کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *