گندو// مقامی ممبر اسمبلی پر اندروال کے عوام کا استحصال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر نے کہا ہے کہ لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ۔پریس ریلیز کے مطابق حلقہ انتخاب اندروال کے دور دراز پسماندہ علاقہ بھٹیاس میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ عوامی احساسات و جذبات کی قدر کی ہے۔ ا±نہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ زمینی سطح پر پہنچ کر عوام کو پی ڈی پی کی حمایت کے لیے آمادہ کریں اور پارٹی میں شامل کریں چونکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو موجودہ غیر یقینی صورت حال کا ازالہ کر سکتی ہے۔ ضلع نائب صدر عبدالرحمان کاشمیری، ضلع جنرل سیکرٹری عبدالکبیر بٹ، بلاک صدر بونجواہ عابد ملک، جنرل سیکرٹری اندروال اصغر وانی، سجاد حرگہ، الفاد ح±سین اور عطا محمد بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ متعدد کانگرس ورکران نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر کانگرس کو خیر باد کہا جس میں مشتاق متو، محمد حنیف بٹ، رفیق ٹاک، صفدر بٹ، ایوب ٹاک، شیتل کوتوال، س±نیل، عاقب مغل، عبدالطیف، دیس راج، اور مشتاق احمد وانی شامل ہیں۔پارٹی میں شامل نئے لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ غریب پسماندہ عوام کی ترجمانی کی ہے اور عوامی احساسات جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے سماج کے تمام طبقہ کی یکساں ترقی کی ہے اور اِن ورکران کی پارٹی میں شمولیت کو صحیح وقت پر درست فیصلہ قرار دیا۔ناصر نے ا±ن کو یقین دلایاکہ پی ڈی پی زمینی سطح پر مضبوط ہو رہی ہے۔اور کانگرس کارکنان کی کی شمولیت اس بات کی طرف واضح اشارہ کر رہی ہے کہ لوگ مقامی ایم ایل اے سے او¾ب چکے ہیں اوروہ اپنی ترقی کو پی ڈی پی میں دیکھ ر ہے۔عبدالرحمان کاشمیری، کبیر بٹ، سجاد احمد، شبیر احمد، تنویر عباس گنائی، وسیم ٹاک، محمد اسحاق، برکت علی، حیدر ملک، نیاز بٹ، ًھمد یاسین بٹ، فرید وانی، عبدالقیوم نیائیک، نزیر گنائی، ظفراللہ فراش، و طالب حسین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔