ڈورو/عارف بلوچ/ویری ناگ کے مضافاتی گائوں پانزو میں کل رات آگ کی بھیانک واردات میں دو رہائشی مکان اور03گائوخانے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔جمعہ ا ور سنیچر کی درمیانی شب پانزو گائوں میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناَرہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس دوران مقامی لوگ و محکمہ فائر سروس عملہ آگ بجھانے میں جٹ گئے تاہم پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ پر فوراََ قابو نہیں پایا گیا جس کے بعد اننت ناگ و قاضی گنڈ سے مزید آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کی گئیںورآگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیاتاہم اس دوران غلام حسن تیلی،غلام حسن گنائی،عبدالرحمان شاہ اورمحمد امین تیلی کے دو رہائشی مکان اور تین گائوخانے جل گئے اوران میںموجود لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ہے ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ اُن کا گائوں ندی نالوں سے محروم ہیں جس کے سبب پانی کا سارا دارومدارنل پانی پرہی ہے ۔تاہم محکمہ نے پانی بند کیاتھا جس کے سبب آگ پھیل گئی اورکئی کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔