رام بن //وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے سنیچر کے روز پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے مہاڑ نیرو۔ گنوٹ سڑک پر میکڈم بچھناے کے کام کا افتتاح کیا ۔ اس لنک روڈ کے تعمیر سے گنوٹ کو تحصیل رام بن کے ایک اہم دیہات نیرو کے ساتھ جوڑا جا سکے گا۔اس لنک روڈ کے 7کلو میٹر پر تین مہینوں میں میکڈم بچھانے کا کام مکمل کیاجائے گا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ سڑک رابطہ مرکزی سرکار کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پی ڈبلیو ڈی ، پی ایم جی ایس وائی و دیگر سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام عنقریب ہی شروع کیا جائے گا۔ضلع میں سڑکوں پر میکڈم بچھناے کے کام کی ستائش کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سڑکو پر میکڈم بچھانا ضلع کے عوام کی ایک دیرینہ مانگ تھی،جسے مقرر ہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔انہون نے کہا کہ سڑکوں کے بہتر رابطہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے علاقہ کی اقتصادی حالت سدھارنے میں بھی مدد ملے گا۔ڈاکٹر سنگھ کے ہمراہ ایم ایل اے رام بن نیلم کمار، ڈی سی رام بن طارق حُسین گنائی، پی ایم جی ایس وائی ،پی ڈبلیو ڈی اور آر ڈی ڈی کے چیف انجینئر بھی تھے۔