آٹھویں اور نویں جماعت کے امتحانات شروع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این یتو نے کل ضلع سرینگر میں کئی امتحانی مراکز کا معائنہ کیا جہاں آٹھویں اور نویں جماعت کے ٹی۔2امتحانات منعقد ہورہے ہیں ۔ناظم تعلیم نے امتحانات کے احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول راج باغ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ کے دورے کے دوران ناظم تعلیم نے انسٹچیوٹ کے سربراہوں کو امتحانا ت کا انعقاد بلا خلل یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات کے لئے 1112امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جب کہ نویں جماعت کے امتحانات کے لئے 979مراکز قائم کئے گئے ہیں۔کشمیر ڈویژن میں آٹھویں جماعت میں 87403امیدوار جب کہ نویں جماعت میں 56130امیدوار شامل ہورہے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *