ممتاز نعت خواں الحاج جی ایم شاہ کی وفات پر میر واعظ کا اظہار رنج

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//متحدہ مجلس علماء کے امیر اعلیٰ اورحریت (ع) چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر کے ایک سرکردہ تاجر اور ممتاز نعت خواں الحاج جی ایم شاہ سکونت عالی مسجد عیدگاہ سرینگر کی وفات حسرت آیات پر زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں میرواعظ نے مرحوم کو ایک انتہائی مخلص، دیندار، اور عشق رسولؐکے جذبات سے معمور شخصیت قرار دیا۔اس دوران متحدہ مجلس علماء کے سیکریٹری مولانا ایم ایس رحمن شمس کی سربراہی میں ایک تعزیتی اجلاس میں الحاج جی ایم شاہ کو ان کی بے لوث دینی، سماجی اور ملی خدمات خاص طور پر دینی مجالس اور محافل میں ان کی پرسوز نعت خوانی اور مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کی کشمیری تفسیر جو مرحوم کو تقریباً زبانی یاد تھی کی عوام اور خواص کے درمیان وضاحت کے منفرد انداز پرشاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا اور مرحوم کی وفات کو ایک بڑے سانحہ سے تعبیر کرتے ہوئے پسماندگان اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *