ساگر کا شہر خاص کا دورہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//شہر خاص کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظرانداز کرنے پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام گیری پر عمل پیرا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کے دورے کے دوران وہاں عوامی وفود کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زیارت بلبل شاہ صاحبؒ بلبل لانکر میں زیر تعمیر کاموں کا بھی جائزہ لیا، جن پر 5لاکھ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔ ساگر نے زیارت حضرت سید محمد امین اویسیؒ عالی کدل میں بھی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا جن پر 7لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے قدیم زیارت حضرت محبوب العالم ؒ(عبادت گاہ اول) میں بھی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ، جن پر انہوں نے پہلے ہی 50لاکھ روپے واگذار کئے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کو آنے والے عرس مبارک حضرت محبوب العالم پر انتظام رکھنے کی تاکید کی۔ لوگوں نے بلبل لانکر اور دیگر علاقوں میں میکڈم نہ بچھانے کی شکایت کی اورحکومت کے اس رویہ کیخلاف زبردست ناراضی کا اظہار کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *