دہی تیار کرنے والی کمپنی کا کمال

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد کہ صفا شیر مینو فیکچرر دہی کے پیکٹوں پر ایک دن بعد کی تاریخ پرنٹ کرتے ہیں ،لیگل میٹرالوجی نے مذکورہ مینو فیکچرر کے خلاف کارروائی عمل میںلائی اور اس پر جرمانہ عائد کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک صارف نے اگرچہ صفا شیر کی دہی کا پیکیج 22اکتوبر کو خریدا تھا تاہم اس پر 23اکتوبر کی تاریخ پرنٹ کی گئی تھی۔چنانچہ محکمہ کے آفیسران نے تحقیقات کی اور شکایت کو درست پایا۔مینو فیکچرر نے یہ یقین دہانی دی کہ آئندہ ایسی کوتاہی نہیںہوگی۔اُدھر صارفین کی دیگر دوشکایات کے سلسلے میںشہر سرینگر میں دو ریسٹورنٹوں کے خلاف مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر پانی کی باتلیں فروخت کرنے کے الزام میں دودوہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *