سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نائیدیار رعنا واری کے فری لانس فوٹو جرنلسٹس ذہیب احمد جو2016 کی شورش کے دورا ن زخمی ہوئے تھے، کے حق میں2 لاکھ روپے کی نقد امداد منظوری کی ۔پی ٹی ایس منی گام میں کل پاسنگ آؤٹ پریڈ کور کرنے گئے فوٹو جرنلسٹس کے ایک گرؤپ نے یہ معامہ وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لایا۔ وزیر اعلیٰ نے معاملے پر فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ نے بعد دوپہر2 لاکھ روپے کا چیک ذہیب کو پیش کیا۔