گول//جہاں ایک طرف سے پورے ملک میں ڈیجیٹل انڈیا کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور انٹر نیٹ سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کمپنیاں بڑے بڑے دعوے کر رہی ہیں اور ریاست جموںو کشمیر میں دوردراز علاقوں کو انٹر نیٹ اور موبائل جیسی مواصلاتی سہولیتیں فراہم کرنے کے بلند بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر تمام بے سود نظر آ رہا ہے ۔ گول میں اس وقت ائر ٹیل، بی ایس این ایل ، ائر سیل اور ریلائنس کمپنیاں موجودہیں جو لوگوں کو بہتر مواصلاتی سہولیت فراہم کرنے کے صرف دعوے کر رہے ہیں ۔ بی ایس این ایل سے تو بہت سال قبل لوگ مایوس ہو چکے ہیں لیکن یہاں پر گزشتہ سال ائر ٹیل مواصلاتی کمپنی نے لوگوں کو 4Gانٹر نیٹ سہولیت فراہم کی لیکن موبائل پر صرف فو جی کا لوگو ہی نظر آتا ہے اور بازار کے ساتھ کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں پر نیٹ بالکل ہی نہیں چلتا ہے ۔ اگر چہ کئی مرتبہ لوگوں نے انٹر نیٹ سہولیت کو بہتر بنانے کے لئے ائر ٹیل کے زیڈ ایس ایم وغیرہ سے بھی بات کی تھی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ۔یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ ائر سیل ،بی ایس این ایل اور ریلائنس نے یہاں پر کوئی بھی انٹر نیٹ سہولیت دستیاب نہیں رکھی ہے جس وجہ سے ائیرٹیل واحد کمپنی نے فو رجی سہولیت دستیاب رکھی ہے لیکن یہ نا کے برابر ہے ۔ مقامی لوگوں نے گول میں دیگر موصلاتی کمپنیوں کا بھی یہاں پر فو جی ، تھری جی سہولیت دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔