سرینگر// دیہی ترقی محکمہ نے ضلع اننت ناگ میں مختلف کاموں کے ذریعے سے4.71 لاکھ ایام کار پیدا کئے اور ضلع میں75181 جاب کارڈ ہولڈروں کو روز گار دیا گیا۔یہ جانکاری دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دی گئی۔میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ محمد یونس اور ناظم آر ڈی ڈی غضنفر علی بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں39.86 کروڑ روپے کی لاگت سے1782 کام ہاتھ میں لئے گئے جن میں سے اب تک353 کام مکمل کئے گئے ہیں۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ ضلع میں آئی اے وائی سکیم کے تحت1951 یونٹ مکمل کئے جاچکے ہیں۔علاوہ ازیں پی ایم اے وائی کے تحت محکمہ نے1207 مستحقین کو رجسٹر کیا جن میں سے اب تک947 مستحقین کے لئے مکانات منظور کئے گئے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع کے 8 ماڈل ولیجز میں134 کاموں میں سے اب تک108 کام مکمل کئے جاچکے ہیں۔ متعلقہ افسروں نے کہا کہ ضلع کے4 بلاکوں میں2669 سیلف ہیلپ گرؤپ موجود ہیں جن کے پاس3.37 کروڑ روپے کا ریوالونگ فنڈ موجود ہے۔اس موقعہ پر وزیر نے افسروں سے کہا کہ وہ اگلے برس کے لئے کاموں کی ترجیحات طے کریں اور آئی ڈبلیو ایم پی کے تحت واٹر ہاوریسٹنگ ٹیکنس کی تعمیر کی طرف خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے پانی کو بچانے میں مدد ملے گی۔عبدالحق نے افسروں سے کہا کہ وہ سوچھ بھارت مشن کے تحت تازہ بیس لائین سروے15 دنوں کے اندر اندر مکمل کریں۔