جموں//جی جی ایم سائنس کالج نے ڈگری کالج پلوڑہ کو ایک یکطرفہ مقابلہ میں 118رن سے شکست دے دی۔ سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن جموں یونی ورسٹی کی جانب سے کیمپس کے کھیل میدان میں ہوئے اس میچ میں سائنس کالج نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20ائور میں 5وکٹوں کے نقصان پر 185رن بنائے جس میں شعیب نے سب سے زیادہ 51رن کی شاندار پاری کھیلی اور شوم اور ابھیشیک کے 49اور40رن شامل تھے۔ پلوڑ ہ کی طرف سے شہروز نے دو وکٹ حاصل کئے جب کہ روہت ، ریاض اور سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پلوڑہ کی ٹیم 19.2ائور میں 67رن کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہو گئی۔ سائنس کالج کی طرف سے پرنس، گوند اور ارون نے دو دو جب کہ ہتیش اور شبھم نے ایک ایک وکٹ لیا۔