ترال/سید اعجاز/ترال کے نارستان علاقے میںفوج اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران جنگلات سے دو کمین گاہیں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے بیس کلومیٹر دور نارستان علاقے کے جنگکات میں فوج سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران جنگجوئوں کی دو کمین گاہیں تباہ کرنے کر کے کچھ برتن اور معمولی غذائی اجناس ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمین گاہ جیش محمد جنگجوں کے ہیں اور جن بالائی ورکروں نے کمین گاہوں کو بنانے یا ساز سامان وہاں تک پہنچانے میں جنگجوں کی مدد کی ہے اس بارے میں بھی تحقیقات شروع کی گئی ہے تاہم علاقے میں کسے گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔