نئی دہل//وزیراعظم نریندر مودی نے یوم انفنٹری پر آرمی کی انفنٹری یونٹ کے جوانوں کو مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے آج دو ٹوئٹ کئے جن میں انفنٹری مین کو مبارکباد اور شہیدوں کو سلام پیش کیا ہے ۔مسٹر مودی نے پہلے ٹوئٹ میں لکھا کہ یوم انفنرٹری پر تمام انفنٹری مین کو مبارکباد۔ ہمیں اپنی انفنٹری کے بے مثال حوصلہ اور قوم کو وقف ان کی خدمات پر ناز ہے ۔وزیراعظم نے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں انفنٹری کے تمام شہیدوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگی ملک کے لئے قربان کردی۔ آئندہ نسلیں بھی ان کی قربانی کو یاد رکھیں گی۔27اکتوبر کو ملک میں ہر سال یوم انفنٹری منایا جاتا ہے ۔ سال 1947 میں اسی دن سکھ ریجمنٹ کی پہلی بٹالین پاکستان سے آئے دراندازوں کو نکال باہر کرنے کے لئے سری نگر ہوائی اڈے پر اتری تھی۔ انفنٹری دن اس بٹالین کے جرات مندانہ مہم کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ یواین آئی