جموں//محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی ثقافتی شاخ کی جانب سے ’’بدلتے دورمیں لوک ثقافت کے تحفظ کے طریقے ‘‘کے موضوع پر بین کالج سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔اس موقعہ پرجوائنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن منیشا سرین ،ڈپٹی ڈائریکٹر(پی آر) ، اولین کور فیلڈپبلسٹی آفیسر،پرلکشمی سلاتھیہ، کلچرل آفیسر،ثناخان اوردیگرعملہ بھی موجودتھے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر منیشاسرین نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کاسمپوزیم کے انعقادکامقصد بدلتے دورمیں لوک ثقافت کے تحفظ کی اہمیت کواُجاگر کرناہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان سماج میں بیداری عام کرنے کیلئے کافی اہم رول انجام دے سکتے ہیں۔ضلع سطح کے سمپوزیم میں 11کالجوں کے طلباء نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اس دوران گورنمنٹ ایس پی ایم آر کامرس کالج کے ہست سنگھ سچدیو، تشارشرماجی جی ایم سائنس کالج اورجموں یونیورسٹی کے ہرنیت سنگھ کوبالتریتب اول ،دوم اورسوم قراردیاگیاجبکہ حوصلہ افزائی انعامات جی سی ڈبلیوپریڈ کی سنگ پریااورشروتی مہاجن کودیئے گئے۔اس دوران ججزکے فرائض ڈائریکٹررن یوگ ، دیپک کمار ،اسسٹنٹ پروفیسرجی ڈی سی تھنہ منڈی اوریوتھ انفارمیشن آفیسرشبنم جے پوریہ نے انجام دیئے۔