جموں//ہیلتھ سنٹرجموں یونیورسٹی نے آچاریہ شری چندرکالج آف میڈیکل سائنسز )ایسکمز) جموںکے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا۔اس دوران ڈاکٹرترنجیت کور،ڈاکٹراومیش گنڈوترہ، ڈاکٹرنریتاجموال، ڈاکٹرروہت رینہ ،ڈاکٹر منمیت سنگھ اورڈاکٹرگرلیت کورکیمپ میں موجودتھے۔ ڈاکٹرشبانہ اعظمی میڈیکل افسر، امن شرماای ایچ او ڈاکٹرنوشین خان فیزوتھراپسٹ روی گپتااورپون سنگھ فارماسیسٹ جموں یونیورسٹی نے ایسکمزسے آئے ہوئے ڈاکٹروں کااستقبال کیا۔اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے لگ بھگ 100مریضوں کامعائنہ کیااورانہیں مفت طبی مشورے اورادویات دیں۔ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے صدراورکنوینر ہیلتھ سنٹرایڈوائزری کمیٹی پروفیسریش پال شرمانے ایکسمزانتظامیہ کاجموں یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹرکے ساتھ مل کرطبی کیمپ منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔ڈاکٹر گوتم شرما ڈینٹل سرما نے کہاکہ مستقبل میں بھی ہیلتھ سنٹرمیں مفت دندان طبی کیمپ کاانعقادکیاجائے گا۔