ٹیگور ہال میں شمال مشرق اور شمالی ریاستوں کے قلمکاروں کا اجتماع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//ساہتیہ اکیڈمی اورجموںوکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے باہمی اشتراک سے ٹیگور ہال سرینگر میںنارتھ ایسٹ اینڈ ناردرن رائٹرس (شمال مشرقی اور شمالی ریاستوںکے قلمکاروں) کی نشست کاانعقاد کیا گیا۔نشست میں سیکریٹری ساہتیہ اکیڈمی کے سری نواسن رائو،معروف قلمکار رحمان راہی،کنونیئر ساہتیہ اکیڈمی کشمیر بورڈ محمد زماں آزوردہ، سیکریٹری جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز عزیز حاجنی اورشفیع شوق کے علاوہ بیرونی ریاستوں سے آنے والی ادبی شخصیات بھی موجود تھیں۔نشست کے دوران مختلف زبانوں سے وابستہ قلمکاروں،دانشوروں اور ادیبوں نے ان زبانوں کی اہمیت اورافادیت پر روشنی ڈالی۔دوروزہ نشست کل بھی جاری رہے گی جس میں معروف شعرأ ،قلمکاروں اورادیب شرکت کریں گے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *