سرینگر//جموں و کشمیر ہوٹلیرز کلب کی 5ویں سالانہ جنرل باڈی ( اے جی ایم) سرینگر کے ریڈیسن گرینڈ ممتاز سرینگر میں 27اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مشتاق احمد چایا نے تمام ممبران کا خیرمقدم کیا اور میٹنگ میں شامل افراد کے سامنے ہوٹل صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیکریٹری جنرل طارق رشید گانی نے سالانہ انتظامی رپوٹ پیش کی۔ میٹنگ کے دوران مشتاق احمد چایا کو 2017-18کیلئے چیرمین منتخب کیا گیا جبکہ ایک سال کیلئے منتخب کئے گئے عہدیداروں میں ریاض احمد شاہداد( سینئر نائب چیرمین) امیت املہ ( جونیئرنائب چیرمین)، طارق رشید گانی ( سیکریٹری جنرل)، لطیف احمد بٹ (جوائنٹ سیکریٹری جنرل) اور نصیر احمد خان کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ عماد رفیع کو ہوٹلیز کلب پہلگام کیلئے صدر، رامنی کور۔ شیخ معروف، فارق احمد اور محمد یعقوب بطور نائب صدر، سیکریٹری، جوئنٹ سیکریٹری اور بطور خزانچی مقرر کئے گئے ۔ مختار احمد شاہ، منظور احمد خان، عاقب چایا اور عادل شاہ کو گلمرگ کیلئے عہدیداران منتخب کیا گیا ۔ اس موقعے پر لداخ کیلئے پنٹو نربوو کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ چندر شیکھر کو جموں صوبے کا صدر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں وادی کے ہوٹلیز میں کو درپیش مشکلات پر غورکیا گیاجبکہ طارق رشید گانی نے ریندر سنگھ نے پانچ ممبر سپیشل اسسٹنٹس کمیٹی تکشیل دی جو ہوٹلیزر کلب کے ممبران کو درپیش مسائل پر کام کرے گی۔ سیکریٹری جنرل نے جے کے ایچ سی 2018، بہتر کشمیر کا دورہ کی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں گرینڈ پیلس میں ایک اور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تجارت طبقے سے وابستہ کئی لیڈران موجود تھے جبکہ الطاف احمد بخاری اس موقعے پر مہمان خصوصی تھے۔ محمد رفیع میر جے کے ٹی ڈی سی، ڈائریکٹرسیاحت محمود شاہ ، چیرمین جے کے بینک پرویز ااحمد اور سیکریٹری ایجوکیشن فارق احمد شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر مشتاق احمد چایا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جبکہ نریندر سنگھ، پنٹو نربو اور ظہور احمد ترمبو نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا جبکہ امیت املا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔