سرینگر//دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی کو شدید الرجی کی شکایت کے بعد ہفتے کو سینٹرل جیل سرینگر سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جہاں طبی معائینے کے بعد انہیں دوبارہ جیل لیجایا گیا۔ آسیہ اندرابی کچھ دنوں سے شدید نوعیت کی الرجی کی شکایت کررہی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے پورے جسم میں خارش پیدا ہوگئی ہے۔سنیچر کو جب ان کی حالت مزید ابتر ہوئی تو ڈاکٹروں نے جیل حکام کو مشورہ دیا کہ انہیں علاج و معالجہ کےلئے کسی اسپتال میں لیجایا جائے۔چنانچہ ڈاکٹروں کی صلاح پر انہیں میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی طبی جانچ کی اور بعد میں انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ آسیہ اندرابی دمے کی مریضہ ہیں اور انہیں جوڑوں کے امراض بھی لاحق ہیں۔