گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے کئی دیہات میں بجلی کی عدم فراہمی کی پر لوگوں میں شدید غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ینگورہ،لٹہ وازہ،کرہامہ،بارسو سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال پر مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی شہریوں کے مطابق سردیوں کے ایام شروع ہونے سے قبل ہی ہی بجلی کی عدم فراہمی کی ابتر صورتحال شروع ہوگئی شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے گھنٹوں بجلی غائب ہوجاتی ہے جس سے وسیع تر آبادی اندھیرے میں رہنے پر مجبور کر دیئے جاتے ہیں جس کے بارے میں بجلی کے اعلی حکام کی نوٹس میں کئی مرتبہ یہ معاملہ بھی زیر غور لایا گیا لیکن اس کے باوجود بھی بجلی کی ابتر صورتحال برقرار رہی۔انہوں نے کہا کہ بہتری نہ لائی گئی تو مجبوراً ہمیں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑے گا۔