سرینگر// کارخانہ داروں کو’جی ایس ٹی‘ میں بجٹ سپورٹ کی فرہمی کے اعلان کوفیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز نے وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اورصنعتوں کے وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی صنعت پالیسی اور فروغ شعبہ پر زور دیا کہ اشیاء و خدمات ٹیکس میں رعایات کی پالیسی کا سر نو جائزہ لیں۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ صدر محمد اشرف میر کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس کے دوران محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن،جس میں بجٹ معاونت فرہم کا اعلان کیا گیا ہے، پر بحث ہوا۔ کونسل کی میٹنگ میں محکمہ خزانہ اور صنعت کے کمشنر سیکریٹریوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔اس دوران کونسل نے نائب وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ا دا کیا کہ انہوں نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے وفد کو غور سے سنااور کمشنر سیکریٹری بجلی کو ہدایت دی گئی کہ وہ دیرینہ مسائل حل کریں،جن میں ادائیگی رقومات میں تاخیر اور ریاستی بجلی صنعت کے مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی شامل ہے۔انتظامی کونسل نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ وہ مرکزی محکمہ برائے پالیسی اور فروغ شعبہ پر زور دے کہ وہ اشیاء و خدمات کے اجزاء میں قائم یونٹوں کو رعایت فراہم کریںتاکہ ریاست میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہو۔محکمہ خزانہ سے درخواست کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں مفصل نوٹفکیشن جاری کریں،جس میں اہلیت اور رقم کی واپسی کا طریقہ کار سے متعلق جانکاری ہو تاکہ ریاست میں جلد از جلد صنعتی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوسکیں۔