کاٹھمنڈو// نیپال کے ضلع ڈھاڈنگ کے بانگموڑ میں آج ترشولی دریا میں ایک بس کے گرجانے کی وجہ سے اس میں سوار 14 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ کاٹھمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بس راج بیراج سے کاٹھمنڈو کی جانب جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے دریا سے 14 لاشوں کو باہر نکالا جس میں سات مرد، پانچ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ ہلاک شدگان کی ابھی تک نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 مسافروں نے تیر کراپنی جان بچائی لیکن سبھی زخمی ہیں۔بس میں کتنے لوگ سوار تھے، اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ابھی بھی بس کے اندر کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔