بھدرواہ//بھدرواہ میں ناخواندہ بزرگوں اور تعلیمی طور سے پسماندہ علاقوں میں خواندگی کا پروگرام پھیلانے کے لئے بلاک لوک شکھشا سمتی کی جانب سے ساکھشر بھارت مشن بابت پریارکاس کے تحت یک روزہ کیمونٹی موبلائزیشن پروگرام منعقد کیا گیا ۔پروگرام کا انعقاد زونل ریسورس سنٹر بھدرواہ میں تحت زونل کارڈی نیٹر ایس بی ایم بھدرواہ رشید یاسین بٹ نے کیا تھا۔اس موقعہ پر بی ڈی او بھدرواہ محمد اشرف ،جو کہ بلکا لوک شکتی سمتی کے چئیر مین بھی ہیں،بطور مہمان خصوصی تھے نے پروگرام کا افتتاح کیا۔زیڈ ای او بھدرواہ سندر سنگھ اور نوڈل افسر کیلاش کے چندر مہمان ذی وقار تھے۔جبکہ دانشورعارف رانا پروگرام میں خصوصی مدعو تھے۔،جنھوں نے پروگرام کی کاروائی انجام دی۔اس موقعہ پر بی ڈی او بھدرواہ محمد اشرف نے تعلیم کے شعبہ میں متعلقین کے کاموں کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ ساکھشر بھارت مشن سکیم بھارت میں 14 سال کی عمر سے اوپر لوگوں کو، جو کسی بھی وجہ سے رسمی تعلیم حاصل کرنے میںناکام رہے ہیں،کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے 8ستمبر2009 کو لانچ کی گئی تھی۔بلاک کارڈی نیٹر ایس بی ایم بھدرواہ رشید یاسین بٹ نے سرکار کے ویژن پر کام کرنے کی تلقین کی، تاکہ ہر ایک کو تعلیم میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقہ میں ناخواندگی کی شرح کم کرنے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم بالغاں بھدرواہ اور بھالہ کے42 پنچایتوں میں83پریارکوں کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ سے خواندگی ہٹانے میں ہر ایک کو کوشش کرنی ہوگی ۔ایس بی ایم نوڈلافسر ڈوڈہ کیلاش کے چندر نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں مردوں اور خواتین میں خواندگی کی شرح میں کافی فرق ہے۔اس سے اُبھرنے کیلئے ہمیں مشن کے تحت پروگرام چلانا ہوگا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شرکا نے سماجی تنظیموں اور این جی اوزسے اس نیک کام کیلئے آگے آنے کی اپیل کی۔دانشور عارف رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروگرام کے باقی مدت میں ہمیں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہون نے کہا کہ ہمیں سوشل ورکروں،این جی اوز، وومن ہیلپ گروپ اور دیگر محکموں سے اس نیک کام کیلئے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔پروگرام کے دوران 1050لرنروں کو بہترین کارکردگی کے لئے اسناد سے نوازا گیا ۔