ریاسی// ضلع کے عوام کو انتخابی فہرستوں میں رجسٹریشن کرنے کے لئے جاری بیداری مہم کے تحت ریاسی میں ڈپٹی کمشنر پرسنا را ما سوامی نے ایک بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر ایڈ منسٹریٹو کمپلیکس سے روانہ کیا۔ریلی میں ضلع انتظامیہ کے درجنوں افسروں،آنگن واڑی ورکروں ،آشا ورکروں،مقامی لوگوں اور طلاب نے شرکت کی۔ریلی بس اسٹینڈ، مین بازار سے ہوتے ہوئے گورننمٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔دن بھر چلے اس پروگرام میں سپورٹس ایوئینٹ،بحث و مباحثے بھی منعقد کئے گئے۔سپورٹس ایوئینٹ ضلع انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی ترتیب دئے گئے کلینڈر کے تحت منعقد کئے گئے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس پروگرام لوگوں اور موذوں وو ٹران کو ووٹ کے حق کی اہمیت بیان کرنے کے مقصد سے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد جو کہ 18سال کی عمر سے زیادہ ہوں ،سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نام انتخابی فہرستوں میں درج کریں۔مہور و ضلع کے دیگر علاقوں سے بھی ایسے ہی ریلیاں برآمد ہونے کی اطلاع ہے،جہاں پر 18 سال عمر سے زائد نوجوانوںکو اپنا نام انتخابی فہرستوں میں درج کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں اے ڈی سی رمیش چندر ،ایس ایس پی طاہر بھٹ، ضلع ڈپٹی الیکشن افسر سرجیت سنگھ،سی ای او بی ایس جرال و دیگر افسران شامل تھے۔