ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال نے ضلع و سیکٹورل افسروں کی ایک میٹنگ میں ضلع میں ہو رہے ترقیاتی پروجیکٹوں کی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انہون نے نئی و جدید تکنیک کو بروئے کا رلاکر کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی، تاکہ ان پروجیکٹوں کو مقررہ مدت پر پورا کیا جا سکے۔محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے آئی اے وائی سکیم میں سست رفتاری سے رقم خرچ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ سے اپنے رویہ میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔انہون نے پی ڈی ڈی، آر اینڈ بی اور تعلیم ، ہیلتھ ،پی ایچ ای و دیگرمحکموںکی کارکردگی کام بھی جائزہ لیا ۔انہون نے ترقیاتی کام شرو کرنے میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی،تاکہ یہ کام موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی شروع کی جا سکیں۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے اطلاع دی کہ سیمنٹ کی عدم دستیابی سے بہت سے کام ابھی مکمل نہیں کئے جا سکیں ہیں اور بتایا گیا کہ 50فی صدی سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل ہوا ہے۔دریں اثنا انہوںنے . عوامی دربا رکے دوران اُبھاری گئی شکایتوں پر موحالیہ رتبہ کی جانکاری بھی حاصل کی۔ محکمہ زراعت کے اہلکاروں کو کسانوں میں بر وقت معیاری بیج اور کھادین فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے محکمہ رسدات سے بھی صارفین کے راشن کارڈ وں پر نظر ثانی کرکیراشن سپلائی کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے سی ڈی اختر حُسین، سی پی او یوگیندر کٹوچ،ایس ای، ایگزیکٹو انجینئروں نے بھی شرکت کی۔