ادھم پور//لوگوں کودرپیش مسائل حل کرنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طورپر ضلع ترقیاتی کمشنررویندرکمار نے ضلع ادھم پورکے پسماندہ علاقہ پراند میں عوامی سنوائی کے ایک کیمپ کاانعقاد کیا۔اس کیمپ میں بھاری تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اورڈی ڈی سی کو اپنے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جن میں پانی وبجلی کی کمی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،راشن کی کمی، سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی، بجلی ٹرانسفارمرنصب کرنے ،دریائے پنتھر پر فٹ برج کی تعمیر، سڑکوں پرتارکول بچھانے پاندرا اورملحقہ علاقوں کوبجلی کی سہولیات فراہم کرنے کھادندرا میں راشن ڈپو کاقیام عمل میں لانے اوردیگرمطالبات شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقعہ پر عوام سے کہاکہ وہ مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں جیسے ’’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘‘، سوچھ بھارت ابھیان اوردیگرمرکزی اشتراک والی اسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے حکام سے کہاکہ وہ عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے دوردرازعلاقوں میں عوامی مسائل ازالہ کیمپوں کاانعقاد اپنامعمول بنائیں۔