کپوارہ//رامحال کے سو چلیاری علاقے کے لوگو ں نے اتوار کو اسوقت خوشیا ں منائیں جب اس گائو ں کو بجلی نظام سے جو ڑاگیا ۔سو چلیاری رامحال لنگیٹ حلقہ انتخاب میں ایک دور دراز علاقہ ہے جو تارت پورہ سے 5کلو میٹردور ایک جنگل میں واقع ہے لیکن یہا ں کے لوگ دور جدید میں بھی بجلی سپلائی سے محروم تھے ۔علاقہ کے لوگ اتوار کو اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب مقامی ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے وہاں ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کر کے علاقہ کو بجلی سپلائی سے جو ڑ دیا ۔علاقہ میں پہلے ہی ترسیلی لائنو ں اور بجلی کے کھمبو ں کو نصب کیا گیا تھا تاہم اتوار کو با ضابطہ طور اس دور دراز علاقہ کو بجلی نظام سے جو ڑ دیا گیا ۔علاقہ میں اس وقت عجیب و غریب ما حول پیدا ہو اجب مقامی لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور ٹرنسفارمرپر پھول نچھا و ر کئے ۔سو چلیاری کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس علاقہ کو بجلی سپلائی سے جو ڑ کر لوگو ں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوگئی ۔لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقہ کے لوگ دور جدید میں بھی بجلی سپلائی سے محروم تھے اور روایتی طور چوب چرا غ کا استعمال کرتے تھے ۔اس حوالے سے ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے کشمیر عظمیٰ بتا یا کہ سو چلیاری کو بجلی سپلائی سے جو ڑ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی کیونکہ یہ علاقہ آج تک بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھپ اندھیرے میں تھا ۔