مظفرآباد//متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے بھارتی آئین کے تحت کسی بھی بات چیت کو صرف وقت کازیاں قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات نہیں بلکہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دنیا کو دھوکہ دینا دینے کی روایت برقرار رکھی جاسکے۔موصولہ بیان کے مطابق شیخ جمیل الرحمان نے ایک اجلاس میں کہا کہ کشمیری مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن بھارت جب بات چیت کی بات کرتا ہے تو اس کا مقصد قتل عام اور نسل کشی کے لئے فضا سازگار بنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہلی کے حکمرانوں کی دھوکہ بازی ہے، وہ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرٖف کشمیریوں کو پر امن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے اسی لئے نئے نئے آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی قرارداودں کے مطابق بھارت مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں تو اس کے کسی بھی مذاکرات کار پر کیسے یقین کیا جا سکتا ہے۔شیخ جمیل نے کہا’’ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اندرونی خود مختاری یا بھارتی آئین کے تحت کسی بھی بات چیت کے عمل کو لا حاصل اور تاخیری حربے کے طور پر دیکھتے ہیں، اسی لئے بھارت کے بہکاوے میں نہ آنے کا اعلان کرتے ہیں‘‘۔