سرینگر//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے نگین کلب میں ونٹیج ، کلاسک ، ماڈیفائیڈ اور جدید گاڑیوں ، موٹر بائیکوں اور بائیسکلوں کی خصوصی نمائش کا افتتاح کیا۔ ناظم سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔نمائش کا اہتمام کشمیر آف روڑ نے محکمہ سیاحت کشمیر اور بِگ ایف ایم کے اشتراک سے کیا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی اور اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ نگین جھیل کے کناروں پر اس طرح کی نمائش منعقد کرنے سے سیاحت کے فروغ میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ایسی سرگرمیوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے جس کی بدولت وادی کے لوگ مختلف مشغلوں میں شامل ہو کر لطف اندوز ہوجائے۔ناظم سیاحت کشمیر نے اس موقعہ پر کہا کہ اس ایونٹ کے دوران کئی بہت سارے لوگوں نے پہلی بار کلاسک کاریں دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے۔انہوںنے کہا کہ ایسے ایونٹ مستقبل اور زیادہ منعقد کئے جائیں گے تاکہ کشمیر کے بارے میں مثبت پیغام دیگر ریاستوں کو بھیجا جاسکیں۔