جموں//کیرالہ کی موجودہ حکومت کے نظریہ سے اتفاق نہ کرنے والے اشخاص کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج اے بی وی پی کے کارکنوں نے11نومبر2017سے قومی سطح پر کیرلہ چلو کی تحریک شروع کی ہے۔مس جنڈیال نے اس موقعہ بیان میں کہا ہے کہ یہ معاملہ بہت ہی تشویش ناک ہے کہ جو اشخاص نیشنلزم کی بات کرتے ہیں اور کیرالہ کی موجودہ حکومت کے نظریات سے اختلاف کرتے ہیں انہیں جان سے مار دیا جاتا ہے مس جنڈیال نے مزید کہا کہ کیرالہ ریاست میں خصوصی طور سے اے بی وی پی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔مس جنڈیال نے کہا کہ 11نومبر کو سارے بھارت سے تقریباً50ہزار طلباء کیرالہ کی طرف مارچ کریں گے۔یادرہے کہ گذشتہ دو سال کے دوران زائیداز300کاری کرتا دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں مس جنڈیال نے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس تاریخی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔