بٹوت//قصبہ بٹوت کی معروف د ینی درسگاہ مدرسہ اسراریا فریدیا گلشن مدینہ کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ہذاہ میں ایک بابر کت و پُروقارعظمت مصطفی ؐ کانفرنس و جشن دستار بندی کا اہتمام عمل میں لایا گیا ۔ کانفرنس میں برصغیرہند کی معرو ف ومصروف علمی دانشگاہ جامعہ نعیمیہ مراد آباد اُتر پردیش کے معلم مولانا مفتی محمد ایوب نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی اور مدرسہ ہذا سے اس سال فارغ2 حفاظ اکرام کی دستار بندی بھی کی۔ اس با برکت مجلس میں آئے ریاست و بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے نامور علماء دین اسلام نے اپنے روح پرورعلمی و عشق مصطفٰیؐ سے لبریز خطابات میں دین بر حق اسلام میں عقیدہ توحید و رسالت ماآبؐ پر تفصیل کیساتھ روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بلخصوص اعظمت مصطفٰیؐ کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانامفتی محمد ایوب نے اپنے خطاب میں بولتے ہوے کہا کہ عشق مصطفٰیؐ مومن مسلمان کی روح دل ودماغ وجسم کا سکون و قرار ہے اللہ تبارک تعالیٰ نے دین اسلام کے پیرو کاروں کے لئے اپنے نازل کردہ پاک و آخری کلام قُرآن مجید میں اپنی واحدانیت کے اقرار کے ساتھ ساتھ اپنے آخری پاکنبی ؐکی رسالت کے ساتھ اُ ن کی محبت کو شرعیت اول قرار دیا ہے اللہ نے قیامت تک دنیامیں آنے والے لوگوں کیلئے اپنی رضا اور ا ن کی نجات کا ذریعہ و ضامن محبوب نبیؐ کی اتباہ و سچی محبت کو قرار دیا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے قُرآن پاک میں صاف صاف اعلان کر دیا جو کوئی بھی میرے محبوب نبی کے لئے باعث اذیت بنے گا اُس کیلئے بڑا درد ناک عذاب ہے میں نے اپنے آخری نبیؐ کو اپنے تخلیق کردہ تمام جہانوں کے لئے رحمت والا بناکر بھیجا ہے میں نے اپنی کائنات کی تخلیق محمدؐکی محبت میں کی ہے۔ مولانا نے اس موقع پر مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کو موجودہ وقت وحالات میں در پیش مشکلات ومسائل کاواحدحل عشق مصطفیؐ و سچی غلامی کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اپنائے جانے میں مضمر ہے۔ مولانا نے موجودہ حالات میں اُمت مسلمہ میں اتحاد واتفاق کی اہمیت وافادیت پر زور دیتے کہا کہ ہماری خوشیوںاورکامیابیوں کی کنجی ہمارے درمیان آپسی محبت اور اتفاق اتحاد میں پوشیدہ ہے اس کانفرنس میں مزیدجن علماء اکرام نے شرکت فرمائی اُن میں مولاناقاری محمداقبال نعیمی، مولانا محمد شفیع بھلسوی اور ناظم مدرسہ اسراریا فریدیا گلشن مدینہ حاجی محمد طارق پڑے کے نام قابل ذکر ہیں۔