نئی دہلی // یوگیش چندر مودی نے قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ 1984بیچ کے آئی اے ایس آفیسر یوگیش چند ر مودی کو18ستمبر کے روز این آئی اے کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے1979بیچ کے آئی اے ایس آفیسر شرد کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے جن کی اس عہدے پر تعیناتی کی مدت ختم ہوگئی ہے ۔یوگیش چندر مودی 31مئی2021کو ریٹائر ہونے تک این آئی اے کے چیف رہیں گے۔