سرینگر // وادی کشمیر میں پیر کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل خدمات مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ ریل خدمات اتوار کے روز ضلع پلوامہ میں دو کمسن لڑکوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت واقع ہوجانے کے بعد متعدد دیہات میں احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد معطل کی گئی تھیں۔سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ اننت ناگ و قاضی گنڈ تمام ٹرینیں آج بھی منسوخ کی گئیں‘۔