سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہائی ڈنسٹی ایپل آرچرڈ سکیم کو موثر ڈھنگ سے عملانے ، ایچ پہ ایم سی پلانٹس کی بحالی اور میوہ منڈیوں کے نزدیک کولڈ سٹور قائم کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ ہارٹیکلچر پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ میوہ اُگانے والوں اور تاجروں کے معاملات کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اشتراک کے ساتھ کام کر کے تمام معاملات کو حل کریں۔محبوبہ مفتی نے سکاسٹ (کے) کے وائس چانسلر کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ہائی ڈنسٹی ایپل پلانٹس کا معائینہ کر کے ایک رپورٹ تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ نے چیئرمین جے کے بینک سے کہا کہ وہ سیب اُگانے والوں کو دی جانے والی قرضے کی سہولیات میں اضافہ کریں تاکہ باغبانی شعبے کو تقویت بخشی جاسکے ۔ وزیر اعلیٰ نے واضع ہدایت دی کہ باغ مالکا ن کو مختلف ہارٹیکلچر سکیموں کے تحت ملنے والی سبسڈی کی واگذار ی میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔