حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کا عرس مبارک

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ  کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں ایام  متبرکہ 11صفر مطابق یکم نومبر(بدھ) سے شروع ہورہے ہیں۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر سید عابد رشید شاہ نے کل ایک میٹنگ کے دوران حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس جو کہ یکم نومبرسے 17نومبر تک منایا جارہا ہے کے سلسلے میں انتظاما ت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران محکمہ صحت کو زیارت گاہ کے نزدیک میڈیکل ایڈ کیمپ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ترقیاتی کمشنر نے محکمہ پولیس کو عرس کے سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی جب کہ محکمہ ٹریفک،ایس ایم سی اور پی ڈی ڈی کو بھی لازمی اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔میٹنگ میں پولیس،ٹریفک ،آر ٹی او ،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، پی ڈی ڈی ،صحت عامہ ،صحت ،ایس آر ٹی سی اورایس ایم سی کے آفیسران کے علاوہ وقف بورڈ اورسجادہ نشین نے بھی شرکت کی۔ادھر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات، خصوصاً بجلی،پینے کا پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ ، میسر رکھنے کی اپیل کی تاکہ عقیدت مندوں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تاکید کہ وہ ماضی کی طرح اس درگاہِ عالیہ پر وہ تمام انتظامات رکھیں جو حسب قدیم اور حسب عادت رکھے جاتے ہیں۔ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اُن تمام زیارت گاہوں جہاں سلطان العارفین ؒ نے عبادت اور ریازت کی، خاص کر اول نشین گاہ مخدوم منڈل کلاش پورہ، زیارت سلطان کشمیر اہم شریف بانڈی پورہ، زیارت شریف کپرن ، کھاگ اور دیگر زیارت گاہوں پر انتظامات رکھے جائیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *