سرینگر//شیو پورہ میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔لوگوں نے شکایت کی کہ علاقہ میں گذشتہ 15دنوں سے پینے کے پانی کی قلت ہے اور متعلقہ محکمہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔علاقہ سے آئے ہوئے ایک وفد نے بتایا کہ ہوٹل شمس کے نزدیک تقریبا 30گھرانے گذشتہ 15دنوں سے پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اگرچہ محکمہ پی ایچ ای سے رابطہ کیا گیا تاہم آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔وفد نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو دیگر علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے ۔انہوں نے دھکمی دی کہ اگر علاقہ میں جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو وہ سڑک پر نکل کر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔انہوں نے چیف انجینئر پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں اور علاقہ میں پانی کی سپلائی بحال کرائیں ۔