ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور راوندر کمار نے ڈی سی دفتر کانفرنس حال میں محکمہ مال کے حکام انجینئروں اور ترقیاتی ایجنسیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں جھکینی سے چنہنی تک چار لائن والی قومی شاہراہ کی تعمیر میں حائیل رکاوٹوں کو دور کرنے کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔اس دوران متعدد اموار شاہراہ کی تعمیر میں حائیل سی آر پی ایف بٹالین کو دوسری جگہ منتقل کرنے،پی ایچ ای اور دیگر لین محکمہ کی تنصیاب کو ہٹانے،نرسو میں ڈھانچوں کو ہٹانے کے معاملے بحث کا موضوع بنے رہنے۔ڈی ڈٰ سی نے قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران نجی جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی متعلقین کو ہدایات دیں۔راوندر کمار نے متعلقہ تحصیل دور سے کہا کہ وہ ان ڈھانچوں کے مالکان جن کے ڈھانچے قومی شاہراہ کی تعمیراتی کام میں حائیل ہو رہے ہیں اور انہیں ان ڈھانچوں کا معاوضہ بھی مل گیا ہے،کو جلد از جلد خالی کروائیں اور شاہراہ کا کام سوعت سے جاری رہ سکے۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔