سانبہ//ایس سی،ایس ٹی،او بی سی تنظیموں کی ضلع یونٹ سانبہ کی کل ہند کنفیڈریشن کی ایک میٹنگ گورو روی داس مندر وارڈ نمبر11سانبہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ریاستی صدر کنفیڈریشن آر کے کلہوترہ نے اس موقعہ پر جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے۔میٹنگ میں موجود شرکاء نے ایس سی،ایس ٹی،او بی سی کے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کو جلد کرنے کی مانگ کی جن میں ترقیوں میں مخصوص کوٹہ کو جاری رکھنے،وقتی وظائف،ایس سی پی،ایس ٹی پی کے تحت مناسب رقومات،منڈل کمیشن کو من و عن لاگو کرنے اور ذات پات کی بنیادوں پر امتیازی سلوک کو بند کرنا شامل ہے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ6نومبر2017کو جموں میں دربار مو کے سلسلے میں دفاتر کے کھلے پر صبح ساڑھے 9:30بجے مہیش پورہ چوک میں ایک احتجاج کیا جائے گا۔کلہورترہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ مانگیں پوری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔اس سلسلے میں انہوں نے اتحاد و اتفاق کو لازمی قرار دیا اور کہا کہ اتفاق ہی ہمارا طاقت ہے اور اس کی بدولت ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔