جموں//جموں پولیس نے 15کیسو ں میں مطلوب ایک ملزم کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔ ایس پی سائوتھ سندیپ چودھری نے میڈیاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے پندرہ کیسوں میں ملوث ایک ملزم کوآگرہ چک آرایس پورہ سے گرفتارکیاہے جس کی شناخت یدھ ویرسنگھ کے طورپرہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملزم پرپی ایس اے عائد کیاگیاتھااوراس وقت وہ دوشوٹ آئوٹ کیسوں بشمول آرایس پورہ اورایکسینج روڈمیں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی جس کے بعد ایس ایس پی جموں وویک گپتا نے ایس ڈی پی اوسٹی ایسٹ جموں ارون جموال اورایس ایچ اوتریکوٹہ نگرپرویزسجادکی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ٹیم نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے اوربالآخر اس کواس خفیہ اطلاع پر دوہندوستانی ساخت کی بھری ہوئی پستولوں ،18 کارٹرج ،7.65کیلی براور2 ، 303دیسی کاٹاس اور6کارٹریج کے ساتھ گرفتارکرلیاہے۔ایس پی نے کہاکہ پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت گیرمہم چلارہی ہے ۔