جموں//پرنسپل سیشن جج کٹھوعہ ایم اے چودھری نے چرس سمگلرسوداگرمل عرف رُودوولد بھوری رام ساکنہ بھاگوچہ چک تحصیل ہیرانگر کودس سال کی قیداورایک لاکھ روپے کاجرمانہ کی سزاسنائی ہے۔ سزاکافیصلہ سناتے ہوئے پرنسپل سیشن جج نے کہاکہ منشیات کادھندہ کرنے والے سماج کے دشمن ہیں اورنوجوان جوکہ ہماری قوم کامستقبل ہیں ان کے لئے منشیات زہرقاتل ہے ۔اس لئے اس دھندے میں ملوث ملزموں کوکڑی سے کڑی سزا دینالازمی ہے۔پولیس کیس کے مطابق پولیس سٹیشن لکھن پور کی ایک پارٹی نے اے ایس آئی گنگورام کی قیادت میں 8اگست 2016 کونئے راوی پل لکھن پور سے ایک ڈاکٹ ایس ایچ او پولیس سٹیشن لکھن پورکوبھیجا جس میں بتایاگیاتھا کہ نئے راوی پل پرایک شخص جوکہ مادھوپور پنجاب کی طرف سے آرہاہے کے ہاتھ میں ایک بیگ ہے ،پولیس پارٹی نے جب اس کی تلاشی لی تواس سے قریباً ایک کلوچرس برآمد کی گئی ملزم نے اپنانام سوداگرمل عرف رودوولدبھوری رام بتایا۔