ہرل (ہندوارہ)//سرحدی تحصیل ہندوارہ میں آ گ کی ایک بھیانک واردات میں ایک درجن سے زائد ڈھانچے جل کر خاکستر ہوئے جبکہ 20ہزار سیب کی پیٹیا ں بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اور کرو ڑو ں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہرل ماور کے وار محلہ میں منگل کی صبح 11بجے غلام قادر وار ولد غلام حسن وار کے مکان سے اچانک آ گ نموادر ہوئی اور آگ فوری طور مکان کے آ س پاس جمع خشک گھاس میں پھیل گئی جس کے بعد آگ نے تیزی سے باقی بستی کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وار محلہ میں کچھ لکڑی کے مکانات بھی تھے جس کے نتیجے میں آ گ چارو ں طرف پھیل گئی ۔ہرل میں آگ لگنے کی خبر آ س پاس بستیو ں میں پھیل گئی تو لوگ فوری طوروہا ں پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا گیا ۔ضلع انتظامیہ نے ہنگامی بنیادو ں پر آ گ پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر کی فائر سروس ٹینڈروں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا لیکن ان کی کوشش بھی رنگ نہیں لائی اور ایک گھنٹہ میں پوری بستی کا نام و نشان ہی مٹ گیا تاہم مقامی جامع مسجد کو بچالیا گیا۔آگ کی اس خوفناک واردات میں ایک درجن سے زائد ڈھانچے مکمل طور خاکستر ہوئے جن میں غلام قادر وار کا دو منزلہ مکان ،محمد اشرف وار کا تین منزلہ اور فروٹ شیڈ خورشید احمد وار کا دو منزلہ ،محمد اسحاق وار ،فارق احمد وار ،بشیر احمد وار ،مشتاق احمد وار کا دو منزلہ مکان پوری طرح راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ محمد اشرف وار کے فروٹ شیڈ میں 9ہزار سیب کی پیٹیا ں اور فاروق احمد وار کے فروٹ شیڈ میں6ہزار سیب کی پیٹیا ں بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں جبکہ کرو ڑوں کی املاک بھی جل کر تباہ ہوگئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بستی میں گھاس کی درجنو ں گچھایا ں بھی جل کر خاکستر ہوئیں ۔لوگو ں کے مطابق وار محلہ کے لوگ اپنے میوہ با غات سے میوہ اگا کر فرو خت کر کے اپنا گھر چلاتے تھے لیکن اس قدرتی آفت میں ان کا سب کچھ لٹ گیا اور 20ہزار سیب کی پیٹیا ں بھی آ گ کی واردات میں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔مقامی ممبر اسمبلی انجینئر رشید جائے واردات پر پہنچ گئے اور آ گ بجھانے کی کارروائی کی نگرانی کی۔