سرینگر//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے امتحانوں کے احسن طریقے پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے شہر سرینگر میں قایم کئے جارہے تمام امتحانی سنٹروں کے ارد گرد 200میٹر کے دائرے میں دفعہ144نفاذ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔تحصیلدار نارتھ ،ساوتھ ،شالہ ٹینگ ،خانیار ،عید گاہ اور متعلقہ نائب تحصیلداروں کواپنے اپنے علاقوں میں مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے اور انہیں امتحانی سنٹروں کا معائینہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔