ایس ایم سی کی حفظان صحت مہم

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کل شہر کے کئی بڑے ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی عمل میں لائی ۔ایس ایم کے سینکڑوں صفائی کرمچاریوں پر مشتمل الگ الگ ٹیموں نے گورنمنٹ میڈٖیکل کالج ،ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ،لل دید ہسپتال ،بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ ،امراض سینہ ہسپتال ڈلگیٹ ،جے ایل این ایم رعناواری کے علاوہ ERA کمپلیکس کی صفائی کی ۔یہ صفائی مہم راشٹریہ ایکتا دیوس کے تناظر میں عمل میں لائی گئی اور اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ایک قدم کے طور کی گئی ۔ایس ایم سی  صفائی کرمچاریوں نے درگاہ حضرت بل ،دستگیر صاحب ؒ خانیار ،زیارت مخدوم صاحب ؒ کے علاوہ گردوارہ رعناواری میں بھی صفائی ستھرائی عمل میں لائی ۔اس کے علاوہ ایس ایم سی نے نیوز لائین نامی رضا کار انجمن کے اشتراک سے ایس کے آئی سی سی میں سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک دوڑ کا اہتمام کیا اور ایس ایم سی کمشنر ریاض احمد وانی سے دوڑ میں حصہ لینے والوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *